National

سات ضمنی انتخابات میں سے چار پر بی جے پی کا قبضہ، سنیترا پوار نے ریکارڈ جیت درج کی

سات ضمنی انتخابات میں سے چار پر بی جے پی کا قبضہ، سنیترا پوار نے ریکارڈ جیت درج کی

نئی دہلی، 4 مئی : پانچ ریاستوں میں سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پیر کو ووٹوں کی گنتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چار نشستوں پر اور اس کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو ایک سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے ، جب کہ دو نشستیں کانگریس کے حصے میں آئیں۔ ان ضمنی انتخابات کی سب سے زیادہ زیر بحث سیٹ پر مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کی امیدوار محترمہ سنیترا پوار نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ مسز پوار نے 218,969 ووٹ حاصل کیے ، اپنے قریبی حریف نیو راشٹریہ سماج پارٹی کے آر وائی گھٹوکڑے کو دو لاکھ 18 ہزار 34 ووٹوں سے شکست دی۔ مسٹر گھٹوکڑے کو صرف 985 ووٹ ملے ۔ اس جیت کے ساتھ ہی محترمہ پوار نے اپنے آنجہانی شوہر اجیت پوار کے 2019 کی جیت کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مسز پوار کے خلاف کھڑے ہوئے 22 امیدواروں کو مجموعی طور پر 'نوٹا' سے بھی کم ووٹ ملے ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ سیٹ 28 جنوری کو ہوائی جہاز کے المناک حادثے میں مسٹر پوار کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مہاراشٹر کے ایک اور حلقہ راہوری میں بی جے پی کے اکشے کارڈلے نے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ مسٹر کارڈلے نے 140,093 ووٹ حاصل کیے ، جب کہ ان کے قریبی حریف، این سی پی امیدوار (شرد پوار) نے 27،506 ووٹ حاصل کیے ۔ غور طلب ہے کہ یہ سیٹ بی جے پی ایم ایل اے شیواجی کارڈلے کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد بی جے پی نے ان کے بیٹے اکشے کرڈیلے کو امیدوار بنایا تھا۔ گجرات کے اُمریٹھ سیٹ سے بی جے پی کے ہرشد بھائی گووند بھائی نے 30 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کانگریس کے بھرگروراج سنگھ چوہان کو شکست دی۔ مسٹر گووند بھائی کو کل 85,500 ووٹ ملے ، جب کہ مسٹر چوہان کو 54,757 ووٹ ملے ۔ ناگالینڈ کے کوریدانگ سیٹ سے بی جے پی کے داوچیر آئی امچن نے آزاد امیدوار توشیکابا کو 3,000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ مسٹر امچین نے 7,317 ووٹ حاصل کیے ، جب کہ مسٹر توشیکابا کو 4,194 ووٹ ملے ۔ تریپورہ کی دھرم نگر سیٹ پر بی جے پی کے جہر چکرورتی نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے امیدوار امیتابھ دتہ کو 18,290 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مسٹر چکرورتی نے 24,291 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسٹر دتہ کو 6,001 ووٹ ملے ۔ اس کے ساتھ ہی تریپورہ اسمبلی میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی تعداد 33 ہو گئی ہے ۔ کرناٹک میں حکمراں کانگریس نے بی جے پی کو شکست دیتے ہوئے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ باگل کوٹ میں، کانگریس کے امیدوار اور سیاست میں نئے آنے والے ، امیش میٹی نے ، بی جے پی کے قدآورلیڈر اور تین بار کے ایم ایل اے ویربھدرایا چرنتیماتھ کو شکست دی اور اپنے والد کی سیٹ کو 21,866 ووٹوں کے بڑے فرق سے برقرار رکھا۔ گنتی کے تمام 23 را¶نڈ کی گنتی کے بعد اعلان کردہ سرکاری نتائج کے مطابق، مسٹر میتی کو 97,941 ووٹ ملے ، جبکہ چرنتی مٹھ کو 76 ہزار 075 ووٹ۔ اس جیت کے فرق کو حالیہ دہائیوں میں اس حلقے میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی جیت سمجھا جا رہا ہے ۔ غور طلب ہے کہ یہ سیٹ کانگریس کے سینئر ایم ایل اے ایچ وائی میٹی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ داونگیرے سا¶تھ میں، کانگریس کے امیدوار سمرتھ شمنور ملیکارجن نے ابتدائی را¶نڈ میں پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کرتے وہئے بی جے پی امیدوار سری نواس داسکاریپا کو 5,708 ووٹوں سے شکست دی۔ مسٹر ملیکارجن کو 69,578 ووٹ ملے ، جب کہ مسٹر داسکاریپا کو 63,870۔ یہ سیٹ کانگریس کے سینئر لیڈر شمنور شیوشنکرپا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments