National

ساس نے داماد کااغواکرلیا۔اے پی کے ضلع گنٹور میں واردات

ساس نے داماد کااغواکرلیا۔اے پی کے ضلع گنٹور میں واردات

حیدرآباد 19اکتوبر:)اے پی کے ضلع گنٹور میں ایک داماد کا اس کی ساس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کراغواکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے تنالی ٹاون کے رہنے والے منی کنٹھا نے دو سال پہلے وینوکونڈا کی ایک لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔یہ شادی لڑکی کی ماں وجئے لکشمی کو پسند نہیں تھی۔اس نے کئی بار انہیں گھر بلایا گیا مگر ماں کے طرزِ عمل کی ناپسندیدگی کی وجہ سے بیٹی اور داماد وہاں نہیں گئے۔اس دوران ہفتہ کی نصف شب وجئے لکشمی، منی کنٹھا کے گھر اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ پہنچی اور داماد پر حملہ کر کے اسے اغوا کر لیا۔ تنالی کے تھرڈ ٹاؤن ایس آئی کو منی کنٹھا کے دوست نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔ ایس آئی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک کانسٹیبل کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کیا۔ اغوا کنندوں کی گاڑی کا پیچھا کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں تھرڈ ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جا کر پوچھ گچھ کی گئی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments