National

سہارنپور: سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان بڑھتی سیاسی رسہ کشی،اپوزیشن اتحاد کو دھچکا

سہارنپور: سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان بڑھتی سیاسی رسہ کشی،اپوزیشن اتحاد کو دھچکا

سہارنپور:29جنوری: سماجوادی پارٹی قیادت کی ہدایات کے بعد جہاں پارٹی نے زمینی سطح پر سرگرمیاں تیز کی ہیں، وہیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کی مضبوط سیاسی گرفت اور نشستوں پر بڑھتی دعویداری سے اتحاد کے اندر رسہ کشی مزید گہری ہوتی جا رہی ہے ۔ سہارنپور ضلع کی سات اسمبلی نشستوں میں سب سے زیادہ تنازعہ بہٹ اور سہارنپور دیہات سیٹ کو لے کر سامنے آیا ہے ۔ سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سی شہنواز خان کا کہنا ہے کہ کانگریس کم از کم پانچ نشستوں پر انتخاب لڑنے کی تیاری میں ہے ۔ ان کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں عمران مسعود نے بہٹ، سہارنپور نگر اور دیہات علاقوں میں واضح برتری حاصل کر کے اپنی مقبولیت ثابت کی ہے ۔ ادھر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی آشو ملک اور عمرعلی خان کے ساتھ عمران مسعود کے تعلقات میں ہنوز تنا¶برقرار ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان بیانات کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے سیاسی ماحول مزید گرم ہو گیا ہے ۔ گنگوہ اور نکڑ سیٹوں پر بھی سیاسی صورتحال پیچیدہ بنی ہوئی ہے ۔ گنگوہ عمران مسعود کا آبائی علاقہ ہے ، جبکہ نکڑ سے وہ دو مرتبہ انتہائی قریبی مقابلے میں شکست کھا چکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سینی برادری کے مضبوط رہنما¶ں کی موجودگی اور ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آنے سے مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ مسلم ووٹوں پر عمران مسعود کی گرفت سماجوادی پارٹی کے مقامی رہنما¶ں کے مقابلے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔ ضلع میں موجودہ ذات پات اور سماجی مساوات پوری طرح بی جے پی کے حق میں نہیں دکھائی دیتیں، لیکن سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان تال میل کی کمی اپوزیشن کو کمزور کر رہی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات دور نہیں ہوئے تو بی جے پی کو سخت چیلنج دینا مشکل ہو جائے گا۔ اب نگاہیں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور کانگریس رہنما راہل گاندھی پر ٹکی ہیں کہ وہ سہارنپور میں ابھرے اس سیاسی تنازعے کو کس طرح سلجھاتے ہیں، کیونکہ یہی اپوزیشن کی انتخابی سمت اور طاقت کا تعین کرے گا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments