جموں،17جنوری(:بین الاقوامی سرحد سے متصل سانبہ سیکٹر میں ہفتہ کی شام پاکستانی ڈرون کی مشکوک سرگرمی دیکھنے میں آئی، جس نے کچھ منٹ تک بھارتی حدود کے نزدیک منڈلاتے رہنے کے بعد واپس پاکستان کی جانب رخ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی سرگرمی چند منٹ کی تھی لیکن فورسز نے اس کا بروقت نوٹس لے کر الرٹ موڈ اختیار کر لیا۔ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی بڑے امکان کا پیش خیمہ سمجھ کر انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی مختصر موجودگی کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر پورے علاقے میں نگرانی اور پیٹرولنگ میں اضافہ کیا ہے ۔ بی ایس ایف کی گرا¶نڈ ٹیموں کے ساتھ ساتھ تکنیکی نگرانی-جس میں نائٹ وژن آلات، تھرمل امیجرز اور ہائی ٹیک سنسرز شامل ہیں-کو بھی مزید فعال کر دیا گیا ہے ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا، 'ڈرون سرگرمی کے فوراً بعد تمام متعلقہ یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار ہے اور کسی بھی غیر معمولی حرکت پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے ۔' انہوں نے مزید کہا، 'حالیہ مہینوں میں پاکستانی ڈرون سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، جن کا مقصد منشیات، اسلحہ یا دیگر ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ ہو سکتا ہے ۔'
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو