National

سمراٹ چودھری ہوں گے بہارکے نئے وزیراعلیٰ، نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار بنیں گے نائب وزیراعلیٰ

سمراٹ چودھری ہوں گے بہارکے نئے وزیراعلیٰ، نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار بنیں گے نائب وزیراعلیٰ

سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ان کا نام فائنل ہوگیا ہے۔ وہیں، نتیش کمارکے بیٹے نشانت کمارنائب وزیراعلیٰ بنیں گے۔ کل یعنی 15 اپریل کو11 بجے لوک بھون میں حلف برداری تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیراعلیٰ اوردونائب وزرائے اعلیٰ حلف لیں گے۔ نائب وزیراعلیٰ کے طورپرنشانت کماراوروجے کمارچودھری کا نام تقریباً فائنل ہے۔ بہارکے گورنرکے سکریٹری ے پیرکے روزسمراٹ چودھری سے ملاقات کی تھی۔ لوک بھون میں حلف برداری تقریب سے متعلق گورنر کے سکریٹری نے سمراٹ چودھری سے ملاقات کی اورکون کون بڑے بڑے لوگ آئیں گے، اس سے متعلق پوری جانکاری دی گئی۔ سمراٹ چودھری نے ممکنہ وزرا کی فہرست سے متعلق بھی گورنرکے سکریٹری سے تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے بعد بہارمیں وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہورہا ہے۔ حالانکہ ابھی انہوں نے وزیراعلیٰ عہدے سے باضابطہ طورپراستعفیٰ نہیں دیا ہے، لیکن وہ آج دوپہر کے بعد باضابطہ طورپرگورنرکواپنا استعفیٰ سونپیں گے اورنئی حکومت کی تشکیل سے متعلق جانکاری دیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتہ ہی نتیش کمارنے راجیہ سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کی کرسی پرکون بیٹھے گا، اس سے متعلق کافی لمبے وقت سے قیاس آرائی چل رہی تھی۔ کئی نام سامنے آئے، لیکن مہرسمراٹ چودھری کے نام پرلگ چکی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments