معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا نے اپنی حالیہ اسٹینڈ اپ پرفارمنس کے دوران لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو روسٹ کیا تھا جس پر بچن خاندان سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سمے رائنا جنہوں نے اپنے یوٹیوب شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی اور بھارت کے سب سے مشہور نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین بنے، اب ایک طویل وقفے کے بعد ان کی کامیڈی اسپیشل شو ’اسٹل الائیو‘ کے ساتھ اسٹیج پر واپسی ہوئی ہے۔ ان کے شو ’اسٹل الائیو‘ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ابتدائی طور پر مثبت ردِعمل ملا لیکن امیتابھ بچن پر ان کا طنز کئی لوگوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔ ابھیشیک بچن نے اس معاملے پر اپنے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا خاندان ایک فنکار کے طور پر سمے رائنا کی تعریف کرتے ہیں، لیکن کامیڈی اور بے عزتی کے درمیان ایک واضح لکیر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے توقع تھی کہ سمے رائنا اپنے پچھلے تنازعات سے کچھ سیکھیں گے۔ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی کامیڈین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمے رائنا! یہ بہت غلط بات ہے، آپ امیتابھ بچن جی کے بارے میں فضول بات نہیں کر سکتے کیونکہ ابھیشیک بچن میرے فیورٹ اداکار ہیں۔ اُنہوں نے سمے رائنا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہاری ساری پول کھول دوں گی۔ اداکار اعجاز خان نے بھی اس تنازع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین کے رویے پر سوال اٹھائے ہیں اور بھارتی سنیما کی سینئر اور قابلِ احترام شخصیت کے بارے میں کیے گئے تبصروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد