Kolkata

سالٹ لیک میں ڈاکٹروں پر حملہکا منصوبہ تھا، بائیں بازو کی ’سازشتھی: کنال گھوش

سالٹ لیک میں ڈاکٹروں پر حملہکا منصوبہ تھا، بائیں بازو کی ’سازشتھی: کنال گھوش

تین روز گزرنے کے بعد بھی محکمہ صحت کی عمارت کے سامنے جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔ کئی بار مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کی نقل و حرکت سب کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ اگرچہ مشتعل افراد نے کسی سیاسی رہنما کو اپنی ریلی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم وہاںکئی مشہور شخصیات کو دیکھا گیاہے۔ ترنمول میڈیا کمیٹی کے رکن کنال گھوش نے خدشہ ظاہر کیا کہ ڈاکٹروں پر حملہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا اور خبردار کیا۔ کنال نے اس بارے میں ایک آڈیو ریکارڈ بھی شائع کیا ہے۔کنال گھوش کے اس انکشاف سے ریاست میں ہلچل ہے۔ بی جے پی اسے سازش کہہ رہی ہے۔سی پی ایم نے اس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments