Entertainment

سلمان خان نے راج پال یادو کی حمایت میں بیان دے دیا

سلمان خان نے راج پال یادو کی حمایت میں بیان دے دیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان مزاحیہ اداکار راج پال یادو کی حمایت میں سامنے آگئے، بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران راج پال یادو کو طنزیہ جملے کا سامنا کرنا پڑا جس پر مداحوں میں غصہ پایا گیا۔ چیتک اسکرین ایوارڈز میں جب راج پال یادو عالمی کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ پر بات کر رہے تھے تو میزبان نے مزاحیہ انداز میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ راج پال بھائی، ڈالر اور روپے کی قیمت چاہے جتنی بھی اوپر نیچے ہو، آپ کو واپس وہی رقم کرنی پڑے گی جو آپ نے لی ہے۔ اس واقعے کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ راج پال یادو گزشتہ 30 برس سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اور سب ان کے ٹیلنٹ اور منفرد صلاحیتوں سے واقف ہیں، اسی لیے انہیں مسلسل کام ملتا رہے گا۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ بعض اوقات باتیں بہاؤ میں کہی جاتی ہیں، اس لیے انہیں نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی بیشی سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کیونکہ کمائی اور ذمہ داریاں آخرکار ملک کے اندر ہی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ راج پال یادو حال ہی میں ایک بڑے قانونی معاملے کا سامنا کر چکے ہیں اور چیک باؤنس کیس میں انہیں تہاڑ جیل بھی جانا پڑا تھا، بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments