Entertainment

سلمان خان مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی پیٹھ پر سوار، دلچسپ تصویر شیئر

سلمان خان مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی پیٹھ پر سوار، دلچسپ تصویر شیئر

بھارت کے امیر ترین صنعت کار مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی سالگرہ کے موقع پر کئی بالی ووڈ اداکاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بات سنو اگر یادداشت کمزور ہو تو لکھ لو، یہ آدمی ملک کو بھی اٹھائے گا۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار سنجے دت سمیت دیگر نے بھی اننت امبانی کو 31 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جام نگر شہر میں اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے شرکت بھی کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments