Entertainment

سلمان خان کے وائرل ویڈیو میں پہنے پھٹے ہوئے جوتوں کی قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

سلمان خان کے وائرل ویڈیو میں پہنے پھٹے ہوئے جوتوں کی قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ ان کے پھٹے ہوئے جوتے ہیں جو کہ صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ سلمان خان کو وائرل ویڈیو میں شاندار گاڑی میں سے پھٹے ہوئے جوتے پہن کر نکلنے کے بعد فوٹو گرافرز کو تصاویر بنانے کے لیے پوز دیتے اور پھر اپنی منزل کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی تو پہلے تو صارفین کو اداکار کے پھٹے ہوئے جوتے پہننے پر تشویش ہوئی۔ بعد ازاں، یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ سلمان خان نے پھٹے ہوئے جوتے نہیں پہنے بلکہ ویڈیو میں اداکار جو جوتے پہنے نظر آ رہے ہیں وہ مشہور فیشن برانڈ بیلنسیاگا کے لگژری ڈیزائنر جوتے ہیں جو اس برانڈ کی’کاؤ بوائے‘ کلیکشن کا حصّہ ہیں۔ ان جوتوں کو ڈیزائن ہی اس طرح کیا گیا ہے کہ دیکھنے میں پھٹے ہوئے اور بوسیدہ لگیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے ان جوتوں کی قیمت تقریباََ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔ اداکار کے پھٹے ہوئے ڈیزائنر جوتوں کی قیمت سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments