National

سابق بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت، عمرقیدکی سزا پرلگائی روک

سابق بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت، عمرقیدکی سزا پرلگائی روک

نئی دہلی: اناؤآبروریزی کیس میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرکوبڑی راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کلدیپ سینگرکوشرائط کے ساتھ ضمانت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اسے نچلی عدالت کی طرف سے سنائی گئی عمرقید کی سزا پربھی روک لگا دی ہے۔ جسٹس سبرامنیم پرساد اورہریش ویدیا ناتھن شنکرپرمشتمل ڈویژن بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کلدیپ سینگرکو 15 لاکھ کے بانڈ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ کلدیپ سنگھ سینگرکو 15 لاکھ روپئے کا نجی مچلکہ جمع کرنا ہوگا اوراتنی ہی رقم کے تین ضمانت داروں کو پیش کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ کئی دیگر شرائط بھی لگائی گئی ہیں، جس پرانہیں سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ کلدیپ سنگھ سینگرکومتاثرہ کی رہائش گاہ سے 5 کلومیٹرکے دائرے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کو دہلی میں ہی رہنا ہوگا۔ کلدیپ سینگرمتاثرہ کودھمکی نہیں دے سکتا۔ سینگرکواپنا پاسپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرنا ہوگا۔ ہرپیرکوپولیس کورپورٹ کرنا ہوگا۔ کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کرنے پرضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ اگر مستقبل میں اس کی سزا برقرار رہتی ہے تواسے باقی کی سزا کاٹنے کے لئے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ اس کیس کی اگلی سماعت 15 جنوری 2026 کو ہوگی۔ اس دن فوجداری اپیل اوردرخواست چیف جسٹس کے احکامات کے تحت روسٹربنچ کے سامنے درج کی جائے گی۔ اس سال کے شروع میں، انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں موتیا بند کی سرجری کرانے کے لئے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ انہیں گزشتہ سال دسمبرمیں بھی ایسی ہی ریلیف دی گئی تھی۔ نچلی عدالت نے دسمبر2019 میں کلدیپ سینگرکوآبروریزی معاملے میں قصوروارٹھہرایا تھا اورعمرقید کی سزا سنائی تھی۔ نچلی عدالت نے سی بی آئی کو یہ محفوظ کرنے کا حکم دیا کہ متاثرہ اوراس کی فیملی کو پوری سیکورٹی ملے۔ نچلی عدالت نے کلدیپ سینگر کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ اس کے جرائم اتنے سنگین تھے کہ سزا کوکم کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ ایک منتخب نمائندہ کے طورپرلوگوں نے کلدیپ سینگرپربھروسہ کیا، لیکن اس نے اس بھروسے کو توڑا۔ اس نے جو گھناونا کام کیا ہے، اس کے لئے وہ سخت سزا کا حقدارہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments