متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے مشکل وقت کے بارے میں بات کی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میرے سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر مقدمہ دائر کیا اور میرے بارے میں یہ کہا کہ یہ چڑیل ہے، خون پیتی ہے، یہ تو کالے کمرے میں، کالے پردے لگا کر کالا جادو کرتی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب مجھ پر اس طرح کا الزام لگایا گیا اس وقت میری عمر مشکل سے شاید 26 یا 27 سال تھی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میرے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے تو میں انہیں کیوں اچھا ظاہر کروں، میرے پاس انہیں اچھا ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ میں آج اس عمر میں بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو سمجھتی ہوں کہ میں جتنا بہتر کر سکتی تھی میں نے کیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد