National

سابق آئی اے ایس ٹرینی پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد

سابق آئی اے ایس ٹرینی پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 01 اگست : انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کی سابق ٹرینی پوجا کھیڈکر کو جمعرات کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا جب دہلی کی ایک عدالت نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) سول سروسز امتحان، 2022 کے لیے ان کی درخواست میں مبینہ طورپر حقائق کی غلط بیانی سے متعلق شکایت کے پیش نظر پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج دیویندر کمار جنگلا نے آج محترمہ کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی عرضی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس سے قبل بدھ کو انہوں نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ محترمہ کھیڈکر کے وکیل نے ان کے خلاف فوجداری مقدمے کی وجہ سے گرفتاری کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے پیشگی ضمانت دینے کی درخواست کی۔ سرکاری وکیل نے پیشگی ضمانت کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے اور محترمہ کھیڈکر سے متعلق مختلف دستاویزات کی تصدیق کی جانی ہے۔ اس معاملے میں یو پی ایس سی سے شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے محترمہ کھیڈکر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سول سروسز امتحان 2022 کو پاس کرنے کے لئے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور بینچ مارک ڈس ایبلٹیز (پی ڈبلیو بی ڈی) کے تحت کوٹے کا غلط استعمال کیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments