سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو سروس کے دروازے آخرکار عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے مطابق بغیر ڈرائیورز کے چلنے والی میٹرو ٹرینوں کی 1، 4 اور 6 نمبر لائنوں کو عوام کے لیے کھولا گیا ہے جبکہ 2 اور 5 نمبر کی لائنیں 15 دسمبر تک فعال ہو جائیں گی۔ لائن نمبر 3 میں آپریشنز کا آغاز 5 جنوری 2025 کو ہوگا۔ ریاض میٹرو کا ٹریک مجموعی طور 176 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور یہ 6 لائنوں پر مشتمل ہے جبکہ 85 ٹرانزٹ اسٹیشنز تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس میٹرو سروس کا مقصد سعودی دارالحکومت کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام میں کمی لانا ہے جو اس شہر کا بڑا مسئلہ ہے۔ ریاض میں حالیہ برسوں کے دوران ٹریفک جام کا مسئلہ بدترین ہوا ہے جبکہ یہ شہر 2030 میں ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کرے گا اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کے میچز بھی وہاں ہوں گے۔ رائل کمیشن کے مطابق جب میٹرو سروس مکمل گنجائش سے کام کرنے لگی گے تو اس پر روزانہ 36 لاکھ سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔ اس منصوبے کا آغاز 2012 میں ہوا تھا اور ابتدا میں اسے 2018 میں مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا تھا مگر تاخیر کے باعث اسے اب عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔
Source: social Media
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں مہاجر کیمپوں پر دھاوے درجنوں فلسطینی گرفتار
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد جان سے گئے، 161 لاپتہ
عالمی فوجداری عدالت سے رہنماؤں کے وارنٹ مسترد، وارنٹ احمقانہ ہیں: ترجمان طالبان
’سجا سنورہ مُردہ مائیکرو فون پکڑے سوگواروں سے مخاطب‘:واقعہ کیا ہے؟

سعودی ولی عہد سے جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
غزہ میں جنگ بندی تجویز ناکام ہوئی تو اسرائیل کیخلاف مزید کارروائی کریں گے، برطانیہ