National

سعودی بس حادثہ، شہیدوں کی تدفین اور نمازِ جنازہ سے متعلق تاحال کوئی حکم جاری نہیں، اہلِ خانہ انتظار میں

سعودی بس حادثہ، شہیدوں کی تدفین اور نمازِ جنازہ سے متعلق تاحال کوئی حکم جاری نہیں، اہلِ خانہ انتظار میں

سعودی عرب میں پیش آئے حالیہ بس حادثے کے بعد شہید زائرین کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ایک بار پھر غیر یقینی برقرار ہے۔ جمعہ کے دن مسجد نبوی میں نمازِ جنازہ اور جنت البقیع میں تدفین کے انعقاد کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ سعودی عرب میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ صبح سے مختلف اطلاعات گردش میں تھیں، لیکن سرکاری سطح پر نہ نمازِ جنازہ کی منظوری دی گئی ہے اور نہ ہی تدفین کے شیڈول کا اعلان ہوا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پہلے معمول کے مطابق نمازیں ادا کریں اور سرکاری فیصلے کا انتظار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کوئی حکم نامہ جاری ہوگا، اس کی اطلاع فوری طور پر فراہم کر دی جائے گی۔ اس تاخیر نے شہیدوں کے اہلِ خانہ میں مزید بے چینی پیدا کر دی ہے، جو گزشتہ کئی دنوں سے اپنے پیاروں کی تدفین کے عمل کے مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔ اہلِ خانہ نے اُمید باندھ رکھی تھی کہ جمعہ کے روز تدفین کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا، لیکن سرکاری تصدیق نہ ملنے کے باعث تمام انتظامات فی الحال روک دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تدفین اور نمازِ جنازہ جیسے اہم معاملات صرف سرکاری اجازت کے بعد ہی انجام دیے جاسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ چار دن قبل سعودی عرب میں پیش آئے المناک بس حادثے میں حیدرآباد کے 42 افراد سمیت مجموعی طور پر 45 زائرین شہید ہوئے تھے۔ اس افسوسناک سانحے کے بعد تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا خصوصی وفد، جس میں منسٹر محمد اظہرالدین، ایم ایل اے ماجد حسین اور بی شفیع اللہ شامل ہیں، فوری طور پر سعودی عرب روانہ ہوگیا تھا۔ حکومت نے ہر شہید کے دو قریبی اہلِ خانہ کو بھی اپنے خرچ پر سعودی عرب بھیجنے کا اہتمام کیا تھا تاکہ وہ اپنے پیاروں کی آخری رسومات میں شریک ہو سکیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments