International

سعودی عرب نے امریکا سے دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں

سعودی عرب نے امریکا سے دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں

سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کو فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کر دیا۔ سعودی اور مغربی ذرائع کے حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب امریکا سے فوجی تعاون بڑھانے پر زور دے رہا ہے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہہ دیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کےلیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سرکاری طور پر سیکیورٹی ضمانتیں اور جدید ہتھیاروں کا حصول چاہتا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے بات چیت جاری ہے۔ سعودی عرب نے رواں برس کے شروع میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کے بدلے امریکا سے باہمی سلامتی کے معاہدے کے حصول کی کوششیں شروع کی تھیں۔ امریکا، سعودی عرب مجوزہ دفاعی معاہدے کی ابھی امریکی سینیٹ سے بھی منظوری ہونی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments