سعودی عرب میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 42 ہندستانیوں عمرہ عازمین کے جابحق ہونے کی افسوسناک خبر آئی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مدینہ منورہ کے قریب پیش آیا اور جاں بحق ہونے والے بھارتی عمرہ زائرین بتائے جاتے ہیں جن میں سے اکثر حیدرآباد(تلنگانہ) کے رہائشی ہیں۔مہلوکن میں11 خواتین اور دس بچے شامل ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس مکہ سے مدینہ جا رہی تھی کہ ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ مدینہ منورہ سے تقریباً 160 کلومیٹر دور مفریت کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے وقت کئی مسافر سو رہے تھے۔ ٹکرانے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے مسافروں کے بچنے کا وقت نہیں بچا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ جاں بحق افراد کی شناخت مشکل ہے۔ کم از کم 42 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے، جن میں حیدرآباد کے کئی مسافر بھی شامل ہیں۔ جدہ میں موجود ہندستانی قونصل خانہ نے فوری طور پر ایک راﺅند دی کلاک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔متاثرین اور متعلقہ افراد ٹول فری نمبر8002440003 پر کال کرکے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو