National

ریونت ریڈی کی کانگریس صدر کھڑگے ، سونیا، راہل سے ملاقات

ریونت ریڈی کی کانگریس صدر کھڑگے ، سونیا، راہل سے ملاقات

نئی دہلی، 15 نومبر: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر وکرم ملو اور کئی سینئر ریاستی قائدین نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی اور انہیں ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں اور ریاست کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ریڈی نے سب سے پہلے کھڑگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ان کے ساتھ نائب وزیر اعلی وکرم ملو اور نوین یادو بھی تھے جنہوں نے ضمنی انتخابات میں بی آر ایس سے جبلی ہلز اسمبلی سیٹ جیتی تھی۔ بعد ازاں تلنگانہ کے قائدین نے مسز گاندھی کی رہائش گاہ 10- جن پتھ پر ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی۔ وینوگوپال اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments