National

رینوکا کتے کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچیں

رینوکا کتے کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچیں

نئی دہلی، یکم دسمبر: کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کتے کے ساتھ پارلیمنٹ ہا¶س کمپلیکس پہنچیں، جس پر حکمراں جماعت کے لیڈروں نے سخت اعتراض کیا اور ان پر راست تنقید کی۔ جب پارلیمنٹ احاطے میں موجود صحافیوں نے محترمہ چودھری سے پوچھا کہ وہ کتا کیوں لائی ہیں تو انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا ''کیا حکومت کو جانور پسند نہیں ہیں؟ میں لے آئی ہوں تو اس میں کیا حرج ہے ؟ ویسے بھی یہ کتا بہت چھوٹا ہے ۔'' کانگریس رکن پارلیمنٹ کے اس بیان پر ہنگامہ اس وقت بڑھ گیا جب انہوں نے کہا کہ ''یہ ایک ایسا جانور ہے جو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ کاٹنے اور ڈسنے والے تو پارلیمنٹ میں ہیں۔'' بی جے پی کے جگدمبیکا پال نے اسے غیر شائستہ اور غیر پارلیمانی رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔ سکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں رینوکا چودھری نے کہا کہ ''کون سا پروٹوکول؟ کوئی قانون بنا ہے کیا؟ میں راستے سے آ رہی تھی، وہاں دو گاڑیوں کی ٹکر ہوئی، اسی دوران ایک چھوٹا سا کتا سامنے آ گیا۔ وہ بہت سہما ہوا تھا۔ میں نے سوچا کہ گاڑی کے نیچے آ جائے گا، اس لیے اسے اٹھا کر گاڑی میں لے لیا۔ میں اسے پارلیمنٹ لے آئی ہوں، اس میں کوئی دقت نہیں ہے ۔ واپس بھجوا دوں گی۔''

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments