مدھیہ پردیش کے بیتول میں ٹرین میں سیٹ کے معاملے پر مسافروں کے درمیان شروع ہوا تنازع قتل کی واردات میں بدل گیا۔ اتوار کو دیر شب بوردہی ریلوے اسٹیشن پر پینچویلی ایکسپریس میں خونریز جھڑپ ہوئی۔ اس حملے میں چھندواڑہ کے رہنے والے 25 سال کے نوجوان علی خان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر لاش ملنے کے بعد ریلوے پروٹیکشن پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تمام ملزمین فی الحال فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ متوفی علی خان کے دوست اور چشم دید جینت وشوکرما نے واردات کی پوری کہانی بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین میں سیٹ کو لے کر شروع معمولی بحث اتنی بڑی واردات میں بدل جائے گی، اس کا کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا۔ چشم دید نے بتایا کہ ہم 4 لوگ تھے اور سبھی پینچویلی ایکسپریس سے بھوپال جا رہے تھے۔ پراسیا اسٹیشن پر ٹرین میں ایک نامعلوم شخص سوار ہوا۔ وہاں سیٹ کو لے کر ہمارے درمیان اس کے ساتھ بحث ہو گئی۔ اس کے بعد اس شخص نے بوردہی اسٹیشن پر اپنے 12-10 ساتھیوں کو پہلے سے ہی بلا لیا۔ وشوکرما نے مزید بتایا کہ جیسے ہی ٹرین بوردہی اسٹیشن پر رُکی تو وہاں پہلے سے موجود لوگوں نے علی خان کو زبردستی ٹرین سے نیچے اتارا اور بے رحمی سے پیٹنا شروع کر دیا۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حملہ اتنا خطرناک تھا کہ ہم لوگ کسی طرح اپنی جان بچا کر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق پراسیا اسٹیشن پر ہوئی ہنگامہ آرائی کے بعد ایک بار تو صورتحال پرامن ہو گئی، تاہم دوسرے فریق کے دل میں رنجش باقی تھی۔ گروپ نے بوردہی اسٹیشن پر علی خان کو گھیر کر لات، گھونسوں اور ہتھیاروں سے بری طرح زد و کوب کیا۔ شدید زخموں کی وجہ سے علی خان نے پلیٹ فارم پر ہی دم توڑ دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جی آر پی موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا تاہم تب تک ملزمین موقع سے فرار ہو چکے تھے۔ جی آر پی آملہ کے تھانہ انچارج پرمود پاٹل نے کہا کہ اس پورے معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی اچھی طرح سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ واقعہ کے وقت اسٹیشن پر موجود عینی شاہدین اور مقتول کے دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ ملزمین کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں اور انہیں جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات