National

ریلوے نے آسام ٹرین حادثے پر وضاحت جاری کی، لوکو پائلٹ کو احتیاط برتنے کا مشورہ

ریلوے نے آسام ٹرین حادثے پر وضاحت جاری کی، لوکو پائلٹ کو احتیاط برتنے کا مشورہ

نئی دہلی، 20 دسمبر: آسام کے ہوجائی میں ہفتہ کی صبح سائرنگ-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس کی زد میں آکر سات ہاتھیوں کی موت کے معاملے میں ریلوے نے وضاحت کی ہے کہ ہاتھیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع ملنے پر لوکو پائلٹس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط سے آگے بڑھیں اور اس صورت میں ٹریک پر روکنے کے لیے تیار رہیں۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ رفتار پر عارضی پابندیاں بھی لگائی جاتی ہیں جن میں متعلقہ ریاستوں کے محکمہ جنگلات سے موصول ہونے والی معلومات اور مشورہ کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ لمڈنگ رینج کے رینج فارسٹ آفیسر کے دفتر کی جانب سے ہاتھیوں کے ریوڑ کی نقل و حرکت کے حوالے سے وارننگ جاری کرنے کے باوجود حادثہ پیش آنے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دریں اثنا، شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے ترجمان کپینجل کشور شرما نے بتایا کہ حادثہ شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے لمڈنگ ڈویژن کے جمنا مکھ-کامپور سیکشن پر صبح 2:17 بجے پیش آیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لمڈنگ رینج فارسٹ آفیسر کی طرف سے پہلے جاری کیا گیا ایک احتیاطی حکم کسی مختلف مقام کی نشاندہی کرتا ہے ۔ 19 دسمبر کو لکھے گئے خط میں لمڈنگ رینج فاریسٹ آفیسر جیکوبن ٹیرونپی نے کہا کہ ہاتھیوں کا ایک جھنڈ ریلوے کے ایم پوسٹس 166/8-171/3 اور 174/4-6 کے درمیان لامساکھنگ (LKG) اور حبائی پور (HWX) کے درمیان شام 5:08 کے قریب دیکھا گیا۔ خط میں ریلوے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور مخصوص حصوں میں جنگلی ہاتھیوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کو محدود کریں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments