National

ریلوے میں صرف حلال گوشت کی فراہمی ،انسانی حقوق کمیشن کی نوٹس

ریلوے میں صرف حلال گوشت کی فراہمی ،انسانی حقوق کمیشن کی نوٹس

نئی دہلی۔ 26 نومبر (ایجنسیز) بھارتی ریلوے میں پیش کیے جانے والے نان ویجیٹیرین کھانے کو لے کر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا ہے، جس کے بعد قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) نے ریلوے بورڈ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی اس شکایت کے بعد کی گئی جس میں الزام لگایا گیا کہ ٹرینوں میں مسافروں کو صرف حلال سرٹیفائیڈ گوشت ہی فراہم کیا جا رہا ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ یہ پالیسی نہ صرف کھانے کے انتخاب کو محدود کرتی ہے بلکہ کئی غیر مسلم برادریوں، خصوصاً ہندو اور سکھ کمیونٹی، کے مذہبی حقوق اور ان کے معاش پر بھی اثر ڈالتی ہے۔NHRC کے رکن پریانک کاننگو کی سربراہی میں قائم بنچ نے کہا کہ ریلوے میں صرف حلال گوشت استعمال کرنے کا رواج انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزی معلوم ہوتا ہے، کیونکہ اس سے ہندو درج فہرست ذات کی کمیونٹیز اور گوشت کے کاروبار سے وابستہ دیگر غیر مسلم طبقات کی روزی روٹی متاثر ہو سکتی ہے۔ کمیشن نے نشاندہی کی کہ اگر ایک سرکاری ادارہ صرف ایک مخصوص مذہبی طریقے سے تیار کردہ گوشت خریدے تو یہ غیر منصفانہ امتیازی سلوک کے زمرے میں آ سکتا ہے۔شکایت کنندہ نے مو¿قف اختیار کیا کہ بھارتی ریلوے کی موجودہ پالیسی آئین کے آرٹیکل 14 (مساوات)، آرٹیکل 15 (امتیاز کی ممانعت)، آرٹیکل 19(1)(G) (روزگار کی آزادی)، آرٹیکل 21 (زندگی اور ذاتی آزادی) اور آرٹیکل 25 (مذہبی آزادی) کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ جن مسافروں کے مذہبی عقائد حلال گوشت کھانے کی اجازت نہیں دیتے، انہیں متبادل کھانے کے اختیارات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ شکایت میں دلیل دی گئی کہ سرکاری خدمات میں شامل کھانے کے انتخاب پر ایسا یکطرفہ فیصلہ نہ صرف مذہبی آزادی کے خلاف ہے بلکہ مارکیٹ میں بھی عدم توازن پیدا کرتا ہے۔کمیشن نے معاملے کا ازخود نوٹس پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس ایکٹ 1993 کے سیکشن 12 کے تحت لیا اور ریلوے بورڈ کے چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اندر تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔ NHRC نے ہدایت دی ہے کہ ریلوے اپنی کھانے کی پالیسی، گوشت کی خریداری کے طریقہ کار، اور حلال سرٹیفیکیشن کے لازمی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے مکمل وضاحت پیش کرے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے کہ کیا مختلف مذاہب کے مسافروں کے لیے حقیقی معنوں میں متنوع غذائی اختیارات دستیاب ہیں یا نہیں۔اب ریلوے بورڈ کے سامنے اہم سوال یہ ہے کہ آیا صرف حلال گوشت کی فراہمی واقعی پالیسی کا حصہ ہے یا یہ ٹھیکیداروں کی سطح پر ہونے والی کوئی الگ عمل ہے۔ این ایچ آر سی کی جانب سے نوٹس کے بعد یہ معاملہ اب مذہبی آزادی، انسانی حقوق، صارفین کے حقوق اور سرکاری پالیسی کے شفاف ہونے جیسی متعدد بحثوں کا مرکز بن چکا ہے، اور ریلوے کے جواب کے بعد اس تنازع کی آئندہ سمت واضح ہوگی

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments