سنبھل میں، مبینہ ہری ہر سینا 19 نومبر کو شاہی جامع مسجد کی "متنازعہ جگہ” کے ڈھائی کلومیٹر کے علاقے کی پریکرما کرے گی۔ ہری ہر سینا کے بانی اور کیلا دیوی مندر کے مہنت رشی راج گری نے یہ دھمکی بھرا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تنظیم 19 نومبر کو ایک روزہ "ہری ہر مندر پد یاترا” کا انعقاد کرے گی، جس میں شاہی جامع مسجد/شری ہری ہر مندر کی "متنازعہ جگہ” کا ڈھائی کلومیٹر کا چکر شامل ہوگا۔ مہنت رشی راج گری نے کہا کہ یاترا صبح 10 بجے شروع ہوگی اور موتی نگر کے راستے کیلا دیوی مندر واپس آنے سے پہلے "متنازعہ کمپلیکس” کی بیرونی حدود کے ارد گرد ڈھائی کلومیٹر کا پیدل سفر کرے گی۔ گری نے کہا کہ پدا یاترا کا انعقاد ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ سال 19 نومبر کو سائٹ کا سروے کیا گیا تھا۔ مہنت رشی راج گری نے کہا، "ہمارا پیغام واضح ہے۔ ہری ہر مندر مندر تھا، ہے اور رہے گا۔ معاملہ عدالت میں ہے، اور ہم عدالتی عمل کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ ہم صرف ہری ہر مندر کے احاطے کا چکر لگائیں گے۔” جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس چکر کے لیے انتظامیہ سے اجازت لی گئی تہے، تو گری نے کہا کہ اس "سماجی، مذہبی اور روحانی سرگرمی” کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ ابھی تک کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ۔ اسی دوران خبر ملی ہے کہ شاہی جامع مسجد کا معائنہ کرنے پہنچی اے ایس آئی ٹیم سے مبینہ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹیم کو مسجد کے مرکزی گنبد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا۔ اے ایس آئی کی ٹیم معائنہ کیے بغیر میرٹھ واپس آگئی۔ جے ای کی شکایت کی بنیاد پر ملازمین حافظ اور قاسم خان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 132، 352، اور 351 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو