بھلواڑہ (راجستھان): قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ یو جی) کے دوبارہ امتحان سے قبل راجستھان کے ضلع بھلواڑہ میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جعلی ری-نیٹ سوالیہ پرچے فروخت کرنے والے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئی ہے جو راجستھان کے ضلع چورو کے گاؤں راوتسر کجلا کا رہائشی ہے۔ ملزم کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پرتاپ نگر علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پرتاپ نگر تھانے کے ایس ایچ او سنیل تاڑا کے مطابق بھلواڑہ پولیس سپرنٹنڈنٹ ساگر رانا نے نیٹ کے دوبارہ امتحان کو شفاف اور نقل سے پاک بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔ اسی دوران ضلع اسپیشل برانچ کو آئی-میک پورٹل کے ذریعے خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بعض عناصر جعلی سوالیہ پرچے تیار کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے طلبہ کو جعلی پرچے بھیج رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اسے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس دھندے میں مزید افراد بھی شامل ہیں یا نہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات