National

ڈالر کے مقابلے تاریخی نچلی سطح پر پہنچا روپیہ، 94.28 تک گراوٹ

ڈالر کے مقابلے تاریخی نچلی سطح پر پہنچا روپیہ، 94.28 تک گراوٹ

ڈالر کے مقابلے ہندستانی روپے میں آج غیر معمولی گراوٹ درج کی گئی اور یہ تاریخ کی نچلی ترین سطح 94.28 روپے فی ڈالر سے بھی آگے نکل گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال، خاص طور پر امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی، اس گراوٹ کی بنیادی وجہ بن رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی بازار میں برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر جانے نے ہندوستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ملک پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ ہندستان اپنی توانائی کی ضروریات کا تقریباً 88 فیصد تیل درآمد کرتا ہے، جس کی ادائیگی ڈالر میں ہوتی ہے۔ ایسے میں جب خام تیل مہنگا ہوتا ہے تو ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے روپیہ مزید کمزور ہوتا ہے۔ اسی دوران غیر ملکی سرمایہ کار بھی خطرے کے ماحول میں ہندوستانی بازاروں سے سرمایہ نکال کر محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ڈالر کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ اندازوں کے مطابق حالیہ کشیدگی کے بعد غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے اربوں ڈالر کی فروخت کی ہے، جس کا براہ راست اثر روپے کی قدر پر پڑا ہے۔ روپے کی اس کمزوری کا اثر عام آدمی پر بھی واضح طور پر پڑنے کا خدشہ ہے۔ چونکہ ہندوستان بڑی مقدار میں خام تیل، خوردنی تیل، الیکٹرانک اشیاء اور دیگر مصنوعات درآمد کرتا ہے، اس لیے روپے کی گراوٹ ان تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے۔ اگر مہنگائی بڑھتی ہے تو ریزرو بینک آف انڈیا شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے، جس سے قرض اور ای ایم آئی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments