نئی دہلی: : مشرق وسطیٰ کے بحران کے بیچ مہنگائی نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔ گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، وہیں کمرشل سلنڈر کی قیمت 115 روپے بڑھ گئی ہے۔ نئی قیمتیں آج سات مارچ سے لاگو کر دی گئی ہیں۔ دہلی میں 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 853 روپے سے بڑھ کر 913 روپے ہو گئی ہے۔ ممبئی میں، گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت اب 912.50 روپے ہے، جو پہلے 852.50 روپے تھی۔ کولکاتا میں قیمت 879 روپے سے بڑھ کر 930 روپے ہو گئی ہے، جب کہ چنئی میں یہ 868.50 روپے سے بڑھ کر 928.50 روپے ہو گئی ہے۔ نئی قیمتیں آج سے لاگو ہو گئی ہیں۔ انہیں انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ کاروبار میں استعمال ہونے والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر پر بھی لاگو ہوگا۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھنے سے ہوٹل، ریستوراں اور چھوٹے کاروباری اداروں کے کاروبار پر اثر پڑے گا اور ہوٹلوں پر کھانے مہینگے ہو جائیں گے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو