Sports

روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا

روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی حالیہ فتح کے بعد پریس کانفرنس ختم کرنے کے فوراً بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو تردید کردی۔ روہت شرما نے اپنی ریٹارمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دوستوں، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں ریٹائرڈ نہیں ہو رہا ہوں، اور لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، آگے بڑھیں اور کرکٹ پر توجہ دیں۔‘ فائنل میں فتح کی پریس کانفرنس کے اختتام پر روہت نے اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا، ’میں اس فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں اور کوئی افواہیں نہ پھیلائیں۔‘ دبئی کے ٹورنامنٹ کے دوران بھارت کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے روہت نے اسپنرز کے کردار کو ٹیم کی کامیابی میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’جب مجھے دبئی میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے بارے میں پتہ چلا تو ہم نے چار اسپنرز کو منتخب کیا کیونکہ دبئی کی پچ کافی عرصے سے کرکٹ کے لیے استعمال ہو رہی تھی اور جہاں کافی کرکٹ ہوچکی تھی، وہاں اسپنرز میچ ونر بن سکتے تھے۔‘ انکا کہنا تھا کہ ٹیم کے اسپنرز کو اسی بنیاد پر منتخب کیا گیا اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل کے چیلنجنگ لمحات پر بات کرتے ہوئے، روہت شرما نے تسلیم کیا کہ ابتدائی تین وکٹوں کے نقصان نے دباؤ پیدا کیا۔ انہوں نے کہا، ’یہ ایک مشکل مرحلہ تھا، اور کھیل کو جیت کے لیے ایک بڑی شراکت داری کی ضرورت تھی،‘ انہوں نے ٹیم کی مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت کو سراہا۔ روہت شرما نے بھارت کے 2023 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف احمد آباد میں شکست کے دکھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’2023 ورلڈ کپ کا فائنل نہ جیتنا ایک افسوسناک بات ہے، خاص طور پر ہوم کراوڈ کے سامنے شکست ہوئی تھی تاہم، ٹیم کی پچھلے 3 سالوں کی کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچ جیتے، ٹرافی حاصل کی، اور اب چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایک اور ٹرافی حاصل کی۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments