کرکٹ اسٹار سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جائیں۔ حال ہی میں شعیب ملک ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے رشتے سے متعلق گفتگو کی۔ شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ باپ بیٹے سے زیادہ دوستی کا رشتہ ہے اور ایک مضبوط بونڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے سے ملنے مہینے میں 2 مرتبہ دبئی ضرور جاتے ہیں اور اس کے ساتھ بھرپور وقت گزارتے ہیں۔ سابق کپتان کے مطابق وہ جتنے دن دبئی میں رہتے ہیں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہی اپنے بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر اسے پِک کریں جبکہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اس کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہونا بہت ضروری ہے جیسے کہ میں اپنی والدہ کے بہت قریب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو پارک لے کر جاتے ہیں اور دونوں میں وہاں فٹبال کا مقابلہ ہوتا ہے جو اذہان کو بہت پسند ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا خان نے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ثانیہ اور شعیب ملک کا اکلوتا بیٹا دبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
Source: social media
ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا
چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی