Sports

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پانچ میچز کی سیریز میں مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس ماہ ہونیوالی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپینز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔ کیوی اسکواڈ میں اش سوڈھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے، میٹ ہینری کو آخری دو میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فن ایلن، جمی نیشم اور ٹم سائفرٹ کے علاوہ مچ ہے، زیک فوکس، ٹم رابن سن، ڈیرل مچل اور مارک چیپمین بھی کیوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 16 سے 25 مارچ تک ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments