بھارتی بیٹسمین و وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔ کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بھارتی کرکٹر نے بطور وکٹ کیپر اپنی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے وکٹ کیپنگ کب شروع کی تو میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ بھائی! میں ہمیشہ سے وکٹ کیپر تھا لیکن بھارتی ٹیم میں مجھے اس کا موقع کم ہی ملا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی تو وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کھیلتا تھا لیکن وقت کے ساتھ بیٹنگ پر زیادہ توجہ دی۔ کے ایل راہول نے بتایا کہ 2019ء میں جب ٹیم کو وکٹ کیپر کی ضرورت تھی، تو میں نے ذمے داری قبول کی اور اُس وقت سے اب تک یہ کردار ادا کر رہا ہوں۔ اُنہوں نے بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اس لیے آپ کو اپنی ذمے داری کو سمجھنا اور اسی کے مطابق کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔ بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے مختلف ذمے داریاں دی گئیں اور میں اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل رہا۔
Source: social media
ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا
چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی