Sports

چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل

چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا جس میں صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل گئے ہیں جبکہ صرف بھارت اور نیوزی لینڈ کے 10 کھلاڑیوں کو اس اعزازی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ 8 ممالک پر مشتمل ٹورنامنٹ کی 12 رکنی ٹیم میں بھارت کے چھ کھلاڑی شامل کرلیے گئے جبکہ فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں انگلینڈ کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو بھی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سیمی فائنلسٹس جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔ ٹیم آف دا ٹورنامنٹ میں بھارت کے ویرات کوہلی، شریاس ائیّر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری بھی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی طویل ترین انفرادی اننگز کھیلنے والے افغانستان کے ابراہیم زدران اور انگلینڈ کے خلاف فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے عظمت اللّٰہ عمرزئی بھی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ بھارت کے اکشر پٹیل کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments