بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔ اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آل راؤنڈر جڈیجا نے فاتحانہ رنز اسکور کرتے ہوئے بھارت کو تیسری چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوایا۔ اس جیت کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جڈیجا ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، لیکن انہوں نے فوری طور پر ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے، جڈیجا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔ جس میں جڈیجا نے واضح طور پر لکھا کہ 'مہربانی کرکے کوئی غیر ضروری افواہیں نہیں، شکریہ'۔ واضح رہے کہ 36 سالہ آل راؤنڈر نے بھارت کی فتح میں اپنی بولنگ سے اہم کردار ادا کیا۔ جڈیجا نےچیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 30 رنز دیے جبکہ بیٹنگ میں ناقابل شکست 9 رنز بنائے۔
Source: social media
ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا
چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی