روسی صدر ولادمیر پوتن نے دورۂ ہند کے دوسرے دن آج راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے میموریل (یادگار) پر پھول پیش کرنے کے بعد گاندھی کے امن و عدم تشدد کی وراثت کا احترام کرتے ہوئے خاموشی بھی اختیار کی۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پوتن نے ’وزیٹرس بُک‘ میں خاص پیغام لکھا، جو کہ دل کو چھو لینے والا ہے۔ یہ پیغام سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہو رہا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر پوتن نے عالمی قیادت اور اخلاقیات سے متعلق مہاتما گاندھی کے اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے اہم باتیں لکھی ہیں۔ انھوں نے مہاتما گاندھی کو چیف فاؤنڈرس یعنی اہم ترین بانیوں میں سے ایک اور ایک عظیم مفکر قرار دیا۔ انھوں نے لکھا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات پوری دنیا کے لیے آج بھی موزوں اور قابل اطلاق ہیں۔ آزادی، ہمدردی اور خدمت سے متعلق گاندھی کے نظریات دنیا بھر کے سماجوں کو ترغیب دیتے رہتے ہیں۔ روسی صدر نے مہاتما گاندھی کے ذریعہ ایل. نکولیے وِچ پولسکی کو لکھے گئے خطوط کا بھی ذکر اپنے تحریر کردہ پیغام میں کہا۔ ان خطوط میں مہاتما گاندھی نے دنیا کے مستقبل، آزادی کی اہمیت اور لوگوں کے وقار کے بارے میں بات کی تھی۔ پوتن نے لکھا کہ یہ نظریات آج روس اور ہندوستان دونوں کے ذریعہ معزز اصولوں کے ساتھ میل کھاتے ہیں۔ پوتن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملک عالمی پلیٹ فارم پر ان مشترکہ اقدار کا احترام کرتے رہتے ہیں، تعاون و غیر جانبداری اور آپسی احترام کی حمایت کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پوتن کا راج گھاٹ دورہ عالمی لیڈران کی طرف سے گاندھی میموریل پر احترام ظاہر کرنے کی روایت کو آگے بڑھاتا ہے۔ اس قدم کو گاندھی کی تعلیمات کے مستقل عالمی معنویت کی یاد دلانے والا مانا جا رہا ہے، جو امن و اتحاد اور اقوام کی اخلاقی ذمہ داری پر زور دیتی ہے۔ جس طرح ہندوستان اور روس اپنی طویل مدت سے چل آ رہی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری بنائے ہوئے ہیں، آج مہاتما گاندھی کو پیش خراج عقیدت ان ثقافتی و نظریاتی رشتوں کو ظاہر کر رہا ہے جو دونوں ممالک کو ایک ساتھ جوڑتے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو