ممبئی، 10 دسمبر : ڈالر کے مقابلے روپیہ کی گراوٹ کی وجہ سے بدھ کے روز مسلسل تیسرے دن گھریلو شیئر بازاروں میں مندی رہی۔ بی ایس ای کا سینسیکس 275.01 پوائنٹس (0.32 فیصد) گراوٹ کے ساتھ 84,391.27 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 81.65 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 25,758 پر بند ہوا۔ یہ 11 نومبر کے بعد سے دونوں انڈیکس کی کم ترین سطح ہے ۔ مڈ کیپ اور اسمال کیپ کی کمپنیوں میں زبردست فروخت دیکھی گئی۔ نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 1.12 فیصد گراوٹ ہوئی، اور اسمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.90 فیصد گراوٹ درج کی گئی۔ صارفین کی مصنوعات، آئی ٹی، بینکنگ اور فنانس کے شعبوں کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ جبکہ ذرائع ابلاغ، دھاتیں، دواسازی اور تیل اور گیس کے شعبوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ این ایس ای پر کل 3,200 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1,752 کے حصص سرخ اور 1,351 کے حصص سبز رنگ میں بند ہوئے ۔ دریں اثنائ، 97 دیگر کمپنیوں کے حصص دن بھر اتار چڑھا¶ کے بعد برقرار رہے ۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 18 کے حصص میں گراوٹ ہوئی، جبکہ 12 دیگر میں اضافہ ہوا۔ ٹاٹا اسٹیل میں سب سے زیادہ ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ سن فارما، آئی ٹی سی اور این ٹی پی سی کے حصص بھی سبز رنگ میں بند ہوئے ۔ عالمی سطح پر، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ ایشیا میں 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.23 فیصد اور جاپان کے نکئی میں 0.10 فیصد گراوٹ درج ہوئی۔ یورپی منڈیوں میں جرمنی کے ڈی اے ایکس 0.40 فیصد گراوٹ درج ہوئی جبکہ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ کاروبار جاری تھا۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو