National

روپیہ 68 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 91.65 روپے فی ڈالر پر بند ہوا

روپیہ 68 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 91.65 روپے فی ڈالر پر بند ہوا

ممبئی، 21 جنوری (: بینکوں کے درمیان کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز روپیہ 68 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ تاریخ کی نچلی سطح 91.65 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ہندوستانی کرنسی آٹھ پیسے کی کمی کے ساتھ 91.05 روپے فی ڈالر پر کھلی اور اس کے بعد مسلسل کمزور ہوتی چلی گئی۔ دورانِ کاروبار یہ پہلی بار 91.7475 روپے فی ڈالر تک کم ہوگئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 91.65 روپے پر بند ہوا۔روپیہ مسلسل چھٹے روز کمزور ہوا ہے ۔ منگل کے روز یہ سات پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 90.97 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ چھ دنوں میں روپیہ میں مجموعی طور پر 147.50 پیسے کی گراوٹ درج ہوئی۔ کچے تیل اور سونے کی قیمتوں میں جاری تیزی کے باعث روپے پر دبا¶ برقرار رہا۔ تاہم دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر انڈیکس میں نرمی کے سبب روپے کو کچھ حد تک سہارا ملا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments