National

روپیہ 36 پیسے گرا

روپیہ 36 پیسے گرا

ممبئی، 27 اکتوبر : پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کی جانب سے ڈالر کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے پیر کو روپیہ 36 پیسے تک گر گیا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 88.19 روپے فی ڈالر پر فروخت ہوا۔ گزشتہ کاروباری دن ہندوستانی کرنسی 5.50 پیسے گراوٹ کے ساتھ 87.83 روپے فی ڈالر پر آ گئی تھی۔ تاجروں نے کہا کہ نجی اور سرکاری بینکوں کی جانب سے ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے روپیہ کمزور ہوا۔ تاہم، دیگر بڑی کرنسیوں کی باسکٹ کے مقابلے میں ڈالر کی کمزوری اور بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے روپے کو کچھ سہارا دیااور اس کی گراوٹ کم رہی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments