امریکی ڈالر کے مقابلے روپے میں بدھ کے روز بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں شروعاتی کاروبار کے دوران روپیہ 9 پیسے ٹوٹ کر90.05 روپئے فی ڈالر پر کھلا، جو اس کی اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ اس دوران کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کا ایک پرانا بیان شیئر کیا ہے جس میں مودی یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جیسے جیسے ڈالر مضبوط ہورہا ہے، روپیہ کمزور ہورہا ہے، ایسے حالات میں ہندوستان عالمی کاروبار میں کھڑا نہیں رہ پائے گا۔ ہمارے کاروباری اس بوجھ کو برداشت نہیں کر پائیں گے لیکن دہلی میں بیٹھی حکومت کوئی جواب نہیں دے رہی ہے۔ اس کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اس بار ...روپیہ 90 کے پار‘۔ ہندستانی روپیہ پیر کے روزغیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ کے ساتھ اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ شروعاتی کاروبار میں روپے پر دباؤ بڑھا اور یہ ڈالر کے مقابلے 34 پیسے گر کر 89.79 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ وہیں روپیہ، منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 روپئے فی ڈالر کی نفسیاتی سطح کو چھونے کے بعد 42 پیسے گر کر 89.95 (عارضی) کی اب تک کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ 2025 سے پہلے سال 2022 میں روپے میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو3 نومبر سے لے کراب تک روپئے کی قدر میں 90 پیسے گراوٹ آئی ہے۔ اس طرح گزشتہ 6 ماہ میں 4.4 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ ہوئی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو