Sports

رونالڈو کی میچ میں دعا مانگنے کی ویڈیو وائرل

رونالڈو کی میچ میں دعا مانگنے کی ویڈیو وائرل

مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی نیشنز لیگ فائنل کے دوران اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعا مانگنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اتوار کے روز اسپین کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل پینلٹی شوٹ آؤٹ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی مسلم طرز کی دعا نے ان کے مسلمان مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔ پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار جیت لیا۔ پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے یوئیفا نیشنز کپ کا فائنل ہرا دیا، پرتگال اور اسپین نے مقررہ وقت میں دو دو گول کیے تھے۔ اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔ رونالڈو کو روایتی اسلامی دعا سے مشابہہ انداز میں ہاتھ جوڑ کر فتح کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا گیا یہ اشارہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جس نے پرتگال کے مسلمان شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments