روم: اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کی رات روم پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی اپنے پانچ ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں اٹلی پہنچے ہیں۔ ۔ ایئرپورٹ پر اٹلی کے نائب وزیر اعظم انتونیو تاجانی نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ اس دوران ہندوستانی برادری کے لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ وزیر اعظم مودی نے وہاں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’روم میں آپ کا استقبال ہے، میرے دوست!‘‘ اس پیغام سے دونوں لیڈران کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات کی جھلک صاف نظر آئی۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورۂ اٹلی کے دوران ان کی وزیر اعظم میلونی کے ساتھ دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ اٹلی کے صدر سرجیو میٹریلا سے بھی ملاقات کریں گے۔ روم پہنچتے ہی وہاں موجود بھارتی برادری نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شاندار استقبال کیا۔ وزیر اعظم کی آمد کی خوشی میں لوگ پہلے ہی سے منتظر تھے۔ جیسے ہی وزیر اعظم وہاں پہنچے، ’مودی-مودی‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ وزیر اعظم مودی نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور خوش دلی کے ساتھ ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چند بچے ہاتھ سے بنائی گئی تصاویر لے کر پہنچے تھے۔ وزیر اعظم نے بچوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان تصاویر پر اپنے دستخط بھی کیے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اٹلی پہنچنے سے قبل اپنے بیرون ملکی دورے میں ناروے، سویٹن، نیدرلینڈز اور یو اے ای کا احاطہ کر چکے ہیں۔ اٹلی پہنچنے کے بعد منگل کی دیر شب پی ایم مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ تصویریں شیئر کیں۔ روم میں ہوٹل پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یہاں کلاسیکی اور ثقافتی رقص کی پیشکش کے ساتھ ساتھ سازوں کی موسیقی بھی پیش کی گئی۔ ہندوستانی اور اطالوی ثقافت کی جھلک پیش کرنے والے ان پروگراموں نے ماحول کو خاص بنا دیا۔ وزیر اعظم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کی ابتدا کچھ اس طرح کی ’’میں اٹلی کے روم شہر میں اتر چکا ہوں۔ میں صدر سرجیو ماتاریلا اور وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کروں گا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد ہندوستان اور اٹلی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے، خاص طور پر ہندوستان-مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای سی) پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان 29-2025 کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’میں اقوام متحدہ کے خوراک اور زراعت کے ادارے (ایف اے او) کے صدر دفتر کا بھی دورہ کروں گا، جس سے کثیرالجہتی نظام اور عالمی غذائی تحفظ کے تئیں ہندوستان کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات