Entertainment

رنبیر کپور نے آدتیہ رائے کپور کیساتھ تصویر کھنچوانے سے مذاقاً انکار کردیا

رنبیر کپور نے آدتیہ رائے کپور کیساتھ تصویر کھنچوانے سے مذاقاً انکار کردیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور آدتیہ رائے کپور حال ہی میں ایک ایونٹ میں دوبارہ ملے، جس نے مداحوں کو فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے کردار "بنی" اور "اوی" کی یاد دلا دی۔ تاہم اصل توجہ اس وقت بنی جب رنبیر نے مذاقاً آدتیہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے انکار کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب فوٹوگرافر نے دونوں کو ساتھ پوز دینے کو کہا تو رنبیر نے ہنستے ہوئے کہا، "نہیں، اس کے ساتھ نہیں، یہ بہت ہینڈسم ہے۔" آدتیہ نے مسکرا کر رنبیر کو ہلکا سا تھپتھپایا اور یہ لمحہ مداحوں کے لیے دلچسپ بن گیا۔ ایونٹ کی دیگر ویڈیوز میں دونوں کو گلے ملتے اور ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ان کی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے کہا یہ تو بالکل یہ جوانی ہے دیوانی والا سین ہے۔ رنبیر اور آدتیہ نے 2013 کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں ساتھ کام کیا تھا، جس میں ان کی دوستی نے ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔ اب ان کی آف اسکرین کیمسٹری بھی مداحوں کو متاثر کر رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments