روسی صدر ولادی میر پوتین نے نو منتخب امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بار پھرخیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئےان کی سیاسی ذہانت کو سراہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی TASS نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک تجربہ کار اور ذہین سیاستدان ہیں جو مسائل کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایجنسی نے پوتین کے حوالے سے کہا کہ روس امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ روس کے ساتھ ٹرمپ کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ روسی صدر پوتین نے آستانہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوسرے دن جمعرات کو اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زوردیا کہ جمعرات کو ان کے ملک کی طرف سے یوکرین پر کیا جانے والا بڑا حملہ امریکی حملوں کے جواب میں تھا۔ انہوں نے کیئف میں فوجی مراکز پر اورشینک ہائپرسونک میزائل سے حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی۔ اجلاس میں اپنی شرکت کے دوران پوتین نے کہا کہ ایسے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو ایک محفوظ، کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کی حمایت کرتے ہیں۔ بدھ کو صدر پوتین دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے۔
Source: social media
فرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہیں تھاما
یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ
’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘
اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 روز میں دوسری ملاقات
ملائیشین وزیراعظم نے امریکی و مغربی رویے کو منافقانہ قرار دیدیا
صدر ٹرمپ کا تانبے پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
’قید میں زندگی کیسی ہوتی ہے،‘ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی کی یادداشتیں امریکہ میں
عالمی فوجداری عدالت سے رہنماؤں کے وارنٹ مسترد، وارنٹ احمقانہ ہیں: ترجمان طالبان
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی