National

ٹرمپ کی فون کال پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ، کہا- ’دہشت گردی کے خلاف ہم ایک ہیں‘

ٹرمپ کی فون کال پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ، کہا- ’دہشت گردی کے خلاف ہم ایک ہیں‘

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوالی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے تہنیتی پیغام دیا۔ اس گفتگو کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’صدر ٹرمپ، آپ کے فون کال اور دیوالی کی نیک تمناؤں کے لیے شکریہ۔ روشنی کے اس تہوار پر ہمارے دونوں عظیم جمہوریتیں دنیا کو امید کی کرن فراہم کرتی رہیں اور دہشت گردی کے تمام مظاہر کے خلاف متحد کھڑی رہیں۔‘‘ ٹرمپ نے اس سے قبل وہائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی دیوالی تقریب کی میزبانی کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی مودی سے فون پر بات ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، ’’میں نے آج ہی آپ کے وزیر اعظم سے بات کی۔ ہماری بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ہم نے تجارت سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہندوستان روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔ ٹرمپ نے کہا، ’’ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ اب روس سے زیادہ تیل نہیں خریدیں گے۔ انہوں نے پہلے ہی خرید میں کمی کر دی ہے اور وہ اس میں مزید کمی لانے پر راضی ہیں۔‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments