International

ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، پاکستانی شہری گرفتار

ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، پاکستانی شہری گرفتار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکا نے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو گرفتار کرلیا۔ آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ٹرمپ سمیت امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ مبینہ طور پر ایرانی حکومت سے بھی رابطے میں تھا، اس گرفتاری کے بعد امریکی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ایک ہٹ مین کے ساتھ امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا جب وہ امریکا چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments