Entertainment

رکول پریت نے رام چرن، جونیئر این ٹی آر کی خصوصیات بتادیں

رکول پریت نے رام چرن، جونیئر این ٹی آر کی خصوصیات بتادیں

ساؤتھ اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ رکول پریت سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز تیلگو فلم انڈسٹری سے کیا اور کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی۔ حال ہی میں سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک گفتگو میں رکول پریت نے رام چرن، مہیش بابو، جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن جیسے تیلگو اسٹارز کی منفرد خصوصیات پر کھل کر بات کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان اداکاروں کو ان کی محنت کے علاوہ کونسی خصوصیات منفرد بناتی ہیں، تو رکول پریت نے کہا کہ جونیئر این ٹی آر ایک نیچرل ایکٹر ہیں، وہ پیدائشی اسٹار ہیں۔ وہ اتنے اچھے ڈانسر ہیں کہ انہیں ریہرسل کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ 35 سالہ رکول پریت سنگھ نے مزید کہا کہ اگر آپ انہیں کوئی مشکل اسٹیپ دیں تو وہ صرف دیکھ کر سیکھ لیتے ہیں، وہ اس ٹیلنٹ کے ساتھ ہی پیدا ہوئے ہیں۔ الو ارجن سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہمیشہ یہ وژن رہا کہ میں اسٹار ہوں، مگر میں تیلگو انڈسٹری کو عالمی سطح پر کیسے لے جاؤں؟ وہ ایک بہترین ٹیم پلیئر ہیں اور میرے خیال میں یہ بہت غیر معمولی بات ہے۔ رام چرن اور مہیش بابو کے بارے میں بات کرتے ہوئے رکول نے کہا کہ رام چرن کی انرجی بالکل بچے جیسی ہے۔ وہ اسٹار ضرور ہیں، مگر انہوں نے اپنے اندر کے بچے کو سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ رکول پریت نے کہا کہ مہیش بابو کو مہیش بابو جو بات بناتی ہے وہ اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ کیسے رہتے ہیں۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان ایک خوبصورت توازن قائم رکھتے ہیں۔ رکول نے جونیئر این ٹی آر کے ساتھ نناکو پریمتو، الو ارجن کے ساتھ سرائینوڈو، رام چرن کے ساتھ دھروو اور مہیش بابو کے ساتھ اسپائیڈر میں کام کیا ہے۔ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کے بعد اداکارہ نے بالی ووڈ میں یاریاں کے ذریعے قدم رکھا، تاہم ہندی سنیما میں انہیں نمایاں شہرت ’دے دے پیار دے‘ سے ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments