پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادوکوپٹنہ پولیس نے جمعہ (06 فروری، کی دیر رات 31 سال پرانے معاملے میں گرفتارکرلیا۔ انہیں گرفتار کرنے کے لئے پولیس پہنچی تھی، لیکن وہ جانے کوتیارنہیں تھے۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں پولیس اہلکارپہنچ گئے۔ خود ایس پی بھانو پرتاپ پہنچے۔ اس کے بعد پپویادو کو پولیس اٹھاکر لے گئی۔ شروعاتی جانکاری کے مطابق، دو دن پہلے ہی پٹنہ کی ایم پی- ایم پی ایل اے کورٹ نے رکن پارلیمنٹ پپویادو سمیت تین افراد کے خلاف قرقی- ضبطی کا حکم دیا تھا۔ دھوکہ دہی کرکے مکان کرایے پرلینے کا الزام ہے۔ یہ پورا معاملہ 1995 کا ہے۔ پٹنہ کے گردنی باغ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ رکن پارلیمنٹ پپویادو کو بھلے ہی گرفتارکرکے پولیس اپنے ساتھ لے گئی، لیکن اس کے لئے پٹنہ واقع ان کی رہائش گاہ پرگھنٹوں ہنگامہ ہوتا رہا۔ پولیس اورپپویادو میں بحث ہوتی رہی۔ پپویادو اپنے وکیل کو بلانے کی بات کرتے رہے۔ جب پولیس اہلکاروں کو لگا کہ پپویادو کو ایسے لے جانا آسان نہیں ہے تو بڑی تعداد میں پولیس فورس بلائی گئی۔ سینئرافسران بھی پہنچے۔ یہ سب کرتے کرتے رات کے تقریباً 12 بج گئے۔ اس کے بعد پولیس پپویادو کو اپنے ساتھ لے گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ پولیس کے پہنچتے ہی پپویادوبرہم ہوگئے۔ انہوں نے اپنی میڈیا ٹیم کے ذریعے ایک ویڈیو جاری کیا اوربہارحکومت پرسخت حملے کئے۔ رکنِ پارلیمنٹ نے پولیس کی نیت پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا: یہ مجھے مارنے کی سازش ہے۔ آخر پولیس بغیروارنٹ کے آدھی رات کو میرے گھرکیسے آسکتی ہے؟ جب عدالت کا حکم قرقی کا ہے تو پھروہ مجھے لے جانے کی بات کیوں کررہے ہیں؟ ”پپو یادونے واضح طورپرکہا کہ وہ رات کے اندھیرے میں پولیس کے ساتھ کہیں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا ”میں نے اپنے وکیل کوبلا لیا ہے۔ پولیس مجھے صبح عدالت لے جائے، عدالت جہاں کہے گی، میں وہاں جانے کوتیارہوں۔ مجھے یہاں کے ایس پی پرذرا بھی اعتماد نہیں ہے۔“
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو