Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ہوڑہ میں ڈینگوکے بڑھتے ہوئے معاملات! گرام پنچایت کے سربراہ بھی متاثر

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ہوڑہ میں ڈینگوکے بڑھتے ہوئے معاملات! گرام پنچایت کے سربراہ بھی متاثر
ہوڑہ میں ڈینگوکے بڑھتے ہوئے معاملات! گرام پنچایت کے سربراہ بھی متاثر — October 29, 2026
ہوڑہ میں ڈینگوکے بڑھتے ہوئے معاملات! گرام پنچایت کے سربراہ بھی متاثر
ہاوڑہ میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے معاملات نے تشویش بڑھا دی ہے۔ ڈومجور کے بانکرا علاقے میں متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 14 سے 26 اکتوبر کے درمیان ڈینگی کے 47 معاملات سامنے آئے ہیں۔ متاثرین میں بانکرا نمبر 1 گرام پنچایت کے سربراہ شیخ منیر الاسلام بھی شامل ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم، ضلع محکمہ? صحت کا دعویٰ ہے کہ صورتِ حال قابو میں ہے۔ ادھر ڈینگی کے معاملے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی الزام تراشی شروع ہو گئی ہے۔
درگا پوجا کے دوران اچانک بانکرا علاقے میں ڈینگی کے معاملات بڑھ گئے۔ ڈومجور اسمبلی حلقے کے تحت بانکرا نمبر 1، 2 اور 3 گرام پنچایت کے علاقوں میں ڈینگی کا پھیلاو¿ دیکھا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر 47 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں بانکرا نمبر 1 گرام پنچایت علاقے میں سب سے زیادہ 29 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ بانکرا نمبر 2 اور 3 گرام پنچایت علاقوں میں متاثرین کی تعداد 18 ہے۔
اس واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ سرگرم ہو گئی ہے۔ ضلع محکمہ صحت، ضلع پریشد اور مقامی پنچایت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ویکٹر کنٹرول ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مچھروں کے لاروا کو ختم کرنے کے لیے تیل کا چھڑکاو¿ کیا جا رہا ہے۔ کچرے کی صفائی کے علاوہ گھر گھر جا کر لوگوں کو خبردار کرنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ اس بات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے کہ چھوٹے برتنوں میں پانی جمع نہ ہو۔
ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کشور دتہ نے بتایا کہ مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے محکمہ? صحت کے کارکن کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، عام لوگوں میں بیداری کی کمی کے باعث اس بیماری کا پھیلاو¿ ہوا ہے، تاہم صورتِ حال بڑی حد تک قابو میں ہے۔
ضلع محکمہ? صحت کے ذرائع کے مطابق، رواں سال جنوری سے اکتوبر تک پورے ضلع میں ڈینگی کے 745 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 323 معاملات ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں درج کیے گئے ہیں۔ڈینگوکے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کے لیے متاثرہ پنچایت کے سربراہ نے مقامی لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ منیر الاسلام کا الزام ہے کہ لوگوں نے تعاون نہیں کیا۔
ڈومجور میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملات پر سیاسی الزام تراشی بھی شروع ہو گئی ہے۔ بدھ کے روز بانکرا کے نیومونڈل پاڑہ میں بی جے پی کی جانب سے عام لوگوں میں مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں اور سڑکوں پر بلیچنگ پاو¿ڈر چھڑکا گیا۔بی جے پی رہنماو¿ں کا الزام ہے کہ اس بحران کے دوران ڈومجور کے ترنمول رکن اسمبلی تاپس میتی کہیں نظر نہیں آ رہے، جبکہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اسی لیے وہ خود سڑکوں پر اترے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کو جلد قابو میں لانے کے لیے وہ ضلع مجسٹریٹ، چیف میڈیکل آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
دوسری جانب، ترنمول رکن اسمبلی تاپس میتی نے کہا، ”یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد میں نے ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر، بی ڈی او اور پنچایت سربراہوں سے بات کی ہے، تاکہ علاقے میں نالیوں اور کچرے کی جلد صفائی کی جا سکے۔ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے جو ہدایات دی ہیں، ان پر عمل کیا جائے گا۔“

ہوڑہ میں ڈینگوکے بڑھتے ہوئے معاملات! گرام پنچایت کے سربراہ بھی متاثر...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn