معروف پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے اپنے موازنے پر کھل کر بات کی ہے۔ حال ہی میں رجب بٹ نے انٹرویو میں سلمان خان سے موازنہ کیے جانے پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔ رجب بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا کوئی وہم نہیں کہ میں سلمان خان جیسا ہوں، ہاں! جب میں نویں جماعت میں تھا تو میں نے ان کی نقل ضرور کی تھی، میں نے دونوں کان چھدوائے تھے اور انہیں دیکھ کر باڈی بلڈنگ شروع کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی سلمان خان والا سین نہیں تھا، بس ایک میٹ اینڈ گریٹ تھی جہاں مداح ہاتھ ہلا رہے تھے، میرا نام پکار رہے تھے اور شاعری سنا رہے تھے، تو میں نے بھی جواب میں ہاتھ ہلا دیا، بعد میں لوگوں نے مجھے ٹرول کرنا شروع کر دیا کہ میں سلمان خان بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔ رجب بٹ نے واضح کیا کہ سلمان خان کا مقام اور حیثیت بالکل الگ ہے، سلمان خان نے پوری زندگی محنت کی ہے، ان کا اپنا ایک الگ مقام اور سسٹم ہے، میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں بنتا، لیکن لوگوں نے بلاوجہ مذاق بنایا کیونکہ ان کے پاس اور کوئی کام نہیں تھا۔
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود