 
											وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح گجرات کے ایکتا نگر میں نرمدا ندی کے کنارے واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو عقیدت کے پھول نذر کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور امن کے تحفظ کا حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے وطن کی یکجہتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کرتا ہوں‘‘۔ یہ دن ہر سال 31 اکتوبر کو سر دار پٹیل کی خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔ وزیرِ اعظم مودی کی حکومت نے 2014 میں ان کی یاد میں ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ منانے کی روایت شروع کی تھی تاکہ ملک میں یکجہتی، ہم آہنگی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔ راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ایکتا نگر میں شاندار پریڈ اور ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں بھارت کی ثقافتی اور جغرافیائی تنوع میں اتحاد کے جذبے کو نمایاں کیا گیا۔ بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور مختلف ریاستوں کی پولیس کے دستوں نے پریڈ میں اپنے جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ وزیرِ اعظم مودی صبح آٹھ بجے کے قریب اسٹیچو آف یونٹی پہنچے، جہاں انہوں نے سر دار پٹیل کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور خاموشی کے ساتھ انہیں یاد کیا۔ بعد ازاں وہ پریڈ گرانڈ میں پہنچے اور دستوں کی سلامی لی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام، طلبہ اور رضاکار بھی موجود تھے۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم نے اپنے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پیغام میں لکھا کہ ’’بھارت سر دار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 150ویں یومِ پیدائش پر سلام پیش کرتا ہے۔ وہ ہمارے ملک کے اتحاد کے معمار تھے، جنہوں نے بھارت کے ابتدائی برسوں میں اس کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قوم پرستی، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے سے نسلیں متاثر ہوتی رہیں گی‘‘۔
Source: social media
 
								وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
 
								سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
 
								بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
 
								آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
 
								جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
								بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
										بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
 
										حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو