Entertainment

راشا تھاڈانی کا فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کس کے ساتھ؟

راشا تھاڈانی کا فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کس کے ساتھ؟

اداکارہ روینہ ٹنڈن کی صاحبزادی راشا تھاڈانی تیلگو انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم آر ایس 100 کے ڈائریکٹر اجے بھوپتی اپنی نئی فلم کے ذریعے راشا تھاڈانی اور مہیش بابو کے بھتیجے جیا کرشنا کو متعارف کرا رہے ہیں۔ راشا اور جیا کرشنا کی یہ فلم حقیقی اور جذباتی پریم کہانی پر مبنی ہے، جس کےنام کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا، اجے بھوپتی مہاسمدرم، منگلوارم اور آر ایس 100 جیسی فلم بناچکے ہیں۔ ڈائریکٹر کا فلمی کام نوجوانوں کے موضوعات اور گہری جذباتی کہانی کےلیے مشہور ہے، انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کےلیے تلگو سنیما میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجے بھوپتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ ایک شاندار کہانی کے ساتھ بڑی ذمے داری عائد ہوئی ہے، تلگو انڈسٹری خوبصورت اور باصلاحیت راشا تھاڈانی کو خوش آمدید کہے گی۔ جیا کرشنا مہیش بابو کے بڑے بھائی رمیش بابو کے بیٹے ہیں جبکہ راشا تھاڈانی نے کچھ عرصے قبل ہی ہندی فلم ’آزاد‘ کے ذریعے اپنے اداکاری کے سفر آغاز کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments