Entertainment

ہراسانی کا ذمہ دار لباس یا لپ اسٹک نہیں ہے، ایشوریا رائے

ہراسانی کا ذمہ دار لباس یا لپ اسٹک نہیں ہے، ایشوریا رائے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و فلمی ہیروئن ایشوریا رائے نے ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کو پیغام دیا کہ ہراسانی کا ذمہ دار لباس یا لپ اسٹک نہیں ہے، آنکھیں نہیں چُرائیں، مسئلے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور اپنی وقعت کوکم نہ کریں۔ ایشوریا رائے نے خواتین کی حفاظت اور عوامی مقامات پر ہراسانی جیسے سنگین مسئلے پر ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے سڑکوں پر ہونے والی ہراسانی کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ متاثرہ خواتین کو خود پر یقین رکھنے اور الزام سے بچنے کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لباس یا لپ اسٹک ذمہ دار نہیں۔ اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی بھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی۔ جس کے بعد ان کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایشوریا براہِ راست سوال کرتی ہیں کہ آپ اسٹریٹ ہراسمنٹ سے نمٹتے کیسے ہیں؟ اس کے ساتھ ہی وہ پرانے، فرسودہ مشوروں کو مسترد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ آنکھیں جھکانے یا خاموشی اختیار کرنے کے بجائے مسئلے کا ڈٹ کر سامنا کرنا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے کی یہ نئی مہم خواتین کی حفاظت کے بارے میں جاری گفتگو کو مزید مضبوط کر رہی ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ مقبولیت کے باوجود وہ سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے سے نہیں ہچکچاتیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments